اسلام آباد، 13 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قانونی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً معاشرے کے کمزور طبقوں، بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے و دیگر اہم حوالوں سے کی جانے والی قانونی اصلاحات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ، وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد خان و دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











