میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور صاف و سرسبز کوئٹہ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

119

کوئٹہ، 18فروری(اے پی پی ): میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور صاف و سرسبز کوئٹہ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں چیف سیکرٹری بلوچستان کے کیپٹن (ر) فضیل اصغر,صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، ,ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹین طارق مینگل, چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے نمائندے صحافی, وکلاءبرادری یو-این- ڈی-پی کے نمائندے, سماجی کارکن و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا کہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں مقرر کرنا یقیناً ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اسے حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ جس کے لئے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ کنٹرول کمیٹی بنائی گئی ہے وزمرہ بنیادوں پر قیمتوں کی نگرانی کی جائے گی۔ تاکہ شہریوں کو ریلیف دیا جاسکے ۔ جو لوگ دودھ, انڈہ خوردنی تیل,جعلی ادویات اور دوسرے ملاوٹ شدہ غیرمعیاری چیزیں بیچتے ہیں -ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی- اور کسی کو بھی شہریوں کی صحت اور زندگی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔سیمینار سے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف رکھنے اور صحت افزاءبنانے کے لیے عوام کا حکومت سے مل کر شجر کاری اور اس کی نگہداشت کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے عوامی شعور بھی لازمی ہے تاکہ ان کو قیمتوں کا پتہ ہوں ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ صالح ناصرنے کہا کہ ا شیائے ضرورت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے ”درست دام” کے نام سے ایک ایپ بنایا ہے۔جس کے ذریعے شہریوں کو کسی بھی ضروری چیز خریدنے کا صحیح اور مناسب قیمت کے معلومات دیئے گئے ہیں۔اور اس کے علاوہ پرائز کنٹرول کرنے کی ذمہ داری ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو دی گئی ہیں۔جو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

وی این ایس، کوئٹہ

Download Video