فوڈ آئیٹمز کی سمگلنگ سے   قیمتوں میں اضافہ اور عام آدمی تکالیف  کا شکار ہوتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

106

اسلام آباد،18 فروری(اے پی پی ): فوڈ آئیٹمز کی سمگلنگ سے   قیمتوں میں اضافہ اور عام آدمی تکالیف  کا شکار ہوتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں فوری طور پر  اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم۔فیصلہ وزیرِا عظم عمران خان کی زیر صدارت   کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیا  کی سمگلنگ کی روک  تھام کے حوالے سے  ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیا گیا۔ جس میں ایرانی تیل کے حوالے سے  با ت چیت  ہوئی  جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لانے کا فیصلہ۔ اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی، قائم مقام چیئرمین ایف بی آر، صوبائی ہوم سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران شریک۔

وزیر اعظم کا وزارتِ داخلہ ،  قانون نافذ کرنے والے صوبائی و وفاقی اداروں، ایف بی آر، صوبائی حکومتوں کو  مشترکہ طور پر سمگلنگ کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے اقدامات پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم    ۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ سمگلنگ کی موثر روک تھام قومی مفاد کا معاملہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کی  سفارشات  کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل المدت، میڈیم ٹرم اور طویل المدت اقدامات شروع کرنے کی ہدایت آئی بی ، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے  کوسمگلنگ کے خلاف  موثر کریک ڈاؤن    اور   مغربی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس کے قیام، بلوچستان میں بارڈر مارکیٹس  کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کاہدایت

وی این ایس اسلام آبا

Reached 18;51

Edited 22;28

: