وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کشمیر پر  آل پارٹیز برطانوی  پارلیمانی گروپ کے ممبران   کی  ملاقات

115

اسلام آباد،19 فروری (اے پی پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں برطانوی پارلیمنٹ کےکشمیر پر  آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے ممبران  نے ملاقات کی ۔ملاقات  میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی گروپ کا پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے   کہا  کہ آپ کا دورہ جموں کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے آپ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہی مسئلہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ،آل پارٹیز کشمیر گروپ ایک انتہائی اہم فورم ہے جس سے کشمیری عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

 انہو ں نے کہا کہ یہ گروپ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہےاورگروپ کی 2018 میں کشمیر پر رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے،بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات کی وجہ سےصورت حال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ جموں و کشمیر پر بین الاقوامی اداروں خصوصاً کشمیر گروپ کی جانب سے ایک نظرثانی رپورٹ مرتب کی جائے اور نئی صورت حال پر دوبارہ غور کیا جائے۔

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video