سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے شیو راتری کا تہوار منایا گیا

174

سکھر۔21فروری(اے پی پی)؛ سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے شیو راتری کا تہوار منایا گیا،اس سلسلہ میں دریائے سندھ کے وسط میں واقع ہندووں کی قدیم تیرتھ گاہ سادھو بیلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں اندرون سندھ سے ہندو برادری کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی،تقریب کے دوران ہندو رسم و راج کے مطابق پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا، ہندو یاتریوں کو کشتیوں کے ذریعے سادھو بیلہ لے جانے کے انتظامات  کیے گے تھے۔

اے پی پی / اتحر الللہ/ نصیب الہی