وزیراعلی پنجاب، اسپیکر پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات، عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر اتفاق

109

لاہور، 24فروری  (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان اتوار کو یہاں  ون ان ون ملاقات ہوئی،  جس  دوران ملکر عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈلیور کیا جائے گا۔

 بعدازاں وزیراعلیٰ سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے بھی ملاقات کی۔

وی این ایس،لاہور

a