اسلام آباد، 26 فروری (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔
آج کم سے کم درجہ حرارت ، اسکردو میں منفی 06،استور، کالام منفی04، گوپس منفی02، پاراچنار،ہنزہ اوربگروٹ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
وی این ایس، اسلام آباد











