وزیراعلی خیبر پختونخواہ  محمود خان  نے قیوم سپورٹس کمپلیکس  پشاور میں سکواش کورٹ کا افتتاح کردیا

132

پشاور، 26فروری(اے پی پی): وزیراعلی خیبر پختونخواہ  محمود خان  نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں نئے تعمیر ہونیوالے سکواش کورٹ اور ہاسٹل کا افتتاح  کر دیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جان شیر خان اور ان کے بھائی محب خان بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی محمود خان نے  کہا کہ تین سال میں مکمل ہونے والے قمر زمان سکواش کمپلیکس پر 119 ملین روپے اخراجات آئے، کمپلیکس تین بین الاقوامی سکواش کورٹس، ایک پریکٹس کورٹ، 24 افراد کی گنجائش والے ایگزیکٹو ہاسٹل اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہے۔ سکواش کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے پشاور میں مزید 20 سکواش کورٹس تعمیر کئے جائیں گے

وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ  انڈر21 گیمز کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کاوشیں کررہی ہے اور اسی سلسلے میں قبائلی اضلاع میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وی  این ایس،  پشاور