اسلا م آباد 05مارچ (اے پی پی ):ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ کھیلی, مدارس کے طلبا نے ہاشم آملہ سے کرکٹ سے متعلق سوالات کیے، ہاشم آملہ نے دلچپسی سے مدارس کےطلبا سے گفتگو کی۔
شالیمار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مدارس کے طلبا نے ہاشم آملہ کے ساتھ کرکٹ اور دیگر معاملات پر گفتگو جس میں ہاشم آملہ نے گہری دلچپسی کا اظہارکیا۔ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی نے کہا انہیں خوشی ہے کہ زلمی فاونڈیشن نے زلمی مدرسہ لیگ کا دو بار کامیابی سے انعقاد کیا اور مدارس کے طلبا نے لیگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہاشم آملہ نے خصوصی دلچپسی لیکر مدارس کے طلبا سے ان کی روزمرہ کی تفصیلات جانیں اور کرکٹ سے متعلق ٹپس بھی دیں ۔ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جسے طلبا نے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا زلمی مدرسہ لیگ کا پشاور اور پھر بلوچستان میں کامیاب انعقاد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا۔ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈز کی مدارس کے طلبا کے ساتھ ملاقات اور سیشن ان طلبا کے لیے جہاں حوصلہ افزائی کا باعث ہے وہیں تمام مدارس کے طلبا کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کریگا ۔
وی این ایس اسلام آبا د











