وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بیڈمنٹن کی کمسن کھلاڑی ثروت فاطمہ کی ملاقات

124

کوئٹہ 05 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بیڈمنٹن کی ہونہار اور باصلاحیت کمسن کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کو یقینی بنارہی ہے، بلوچستان میں مختلف کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تربیت کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کمسن کھلاڑی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت کرنے کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ حکومت ان کی مزید تربیت کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ثروت فاطمہ کو نقد انعام بھی دیا ملاقات میں مشیر کھیل عبد الخالق ہزارہ اور سیکریٹری کھیل بھی موجود تھے۔

اےپی پی/فاروق