قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے فرانسیسی سفیر مارک بیریٹے کی ملاقات,دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

109

لاہور،  05مارچ (اے پی پی): قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے فرانسیسی سفیر مارک بیریٹے Marc Barety نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے عمران خان اپنا رول بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کے سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ آپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں والڈ سٹی اتھارٹی کا قیام اہم اقدام تھا۔ والڈ سٹی اتھارٹی کے قیام سے لاہور کی تاریخی حیثیت کے تحفظ و ترویج میں مدد ملی مارک بیریٹے نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

اے پی پی /لاہور/ریحانہ