جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کو 50 ہزارسکالرشپس فراہم کررہے ہیں: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت

132

اسلام آباد ، 06 مارچ ( اےپی پی):  وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود  نے کہا ہے کہ جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کو 50 ہزارسکالرشپس فراہم کررہے  ہیں۔ جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکالرشپس کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے  اقدامات کر رہے ہیں۔اس  حوالے سےفنانس کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔ جامعات کی فنڈنگ بڑا مسسلہ جلد حل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کو سکالرشپس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا جو فیس ادا نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ فکلیٹی اور سٹاف کو ضرورت  کے حساب سے یقینی بنانا ہوگا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس حوالے سے فارمولا مرتب کیا ہے۔ اس موقع پر سٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے معاملے پر وائس چانسلرز نےشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

طلباء کی یونین کی بحالی سے جامعات کا نظم ونسق تباہ ہو جاییگا ۔جس کے جواب میں وزیر تعلیم نے کہا کہ سٹوڈنٹس یونین کے معاملات پر وائس چانسلرز  اپنی سفارشات دیں ان سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کریں گے ۔

اے پی پی/ضیا/فاروق