بہارہ کہو کے مکینوں نے ٹریفک جام پر کنٹرول کرنے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ سے بائی پاس کا مطالبہ

381

اسلام آباد ،06مارچ (اے پی پی ):بہارہ کہو کے مکینوں نے ٹریفک جام پر کنٹرول کرنے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ سے بائی پاس کا مطالبہ کیا ہے۔اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بہارہ کہو کے مکینوں نے کہا کہ مری گلیات اور مظفرباد کو جانے والی اس اہم شاہرہ پر اکثر ٹریفک جام رہتا ہے جس سے مسافروں سمیت مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس مسئلے کا واحد حل بائی پاس ہے ۔بہارہ کہو مارکیٹ میں انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری جہانگیر عباسی نے اے پی پی کو بتایا کہ تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہے اس حوالے سے کئی بار انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا لیکن مسائل جوں کے توں برقرار ہیں ۔انہوں علاقے کے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے تجاوات کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب پبلک ٹرانسپوٹرز ڈرائیور حضرات نے اے پی پی کو بتایا کہ پارکنگ اور سٹاپس کی مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث ہمیں روڈ کے اوپر گاڑیاں کھڑی کرنی پڑتی ہیں اور آئے روز وارڈنز چلان کرتے ہیں لہذا بہارہ کہو میں انتظامیہ مناسب پارکنگ کا انتظام کرے۔

اے پی پی /ضیا /ریحانہ