رومانیہ  میں پاک بحریہ کیلیے تیار کیے گئے جہاز” پی این ایس یرموک” کا ترکی کی بندرگاہ  کا دورہ

129

 

اسلام آباد، 07 مارچ (اے پی پی ): رومانیہ میں پاک بحریہ کیلیے تیار کیے گئے جہاز پی این ایس یرموک  نے  پاکستان روانگی کے سفر کے دوران ترکی کی بندرگاہ گل چک (Golcuk) کا دورہ کیا ، بندرگاہ گل چک پہنچے پر میزبان بحریہ نے پی این ایس یرموک  کا پرتپاک استقبال کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے ترکش اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا،کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سے ترکش عوام اور ترکش بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا ۔

پاک بحریہ کےجہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ سمیت سفارتی اور دفاعی صنعت سے متعلق شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا ۔

ترجمان  کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video