اسلام آباد، 08 مارچ(اے پی پی): برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فخر ہے زندگی میں ماں ، بیوی اور بیٹی جیسی بہترین خواتین موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کریں گے ، بچیوں کو اسکول لانے کا کام اور خواتین کی مالی مدد جاری رہے گی
برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بولنے اور فیصلے کا حق دئیے بغیر روشن مستقبل ممکن نہیں ۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











