عالمی یوم خواتین پر سکھر میں عورت آزادی مارچ کی ریلی نکالی گئی

121

سکھر، 28رچ(اے پی پی):خواتین کے  عالمی  دن کے موقع پر  خواتین مارچ کے سلسلہ میں لب مہران سے سکھر بیراج تک عورت آزادی مارچ کی ریلی نکالی گئی ، اس جلوس میں کراچی، حیدراباد، خیرپور ، شکارپور اور دیگر اضلاع کے علاو ہ سکھر شہر کی تنظیموں کے وفود اور عورتیں شریک ہوئیں۔

 آرگنائیزر عورت آزادی مارچ امر سندھوکہا کہنا تھا کہ ریلی میں سندہ کی عورتیں ایک نیا ہوجمالو گائیں گی جس میں وہ عورتوں کی تحریک کو خراج پیش کرئے گی ،اب سندھ کی پہچان کاری کرکے ماری جانے والی عورت نہیں مگر ہاتھ میں پرچم لے  کر جدوجہد کا آغاز کرنے والی بہادر عورت ہوگی۔ یہ عورت اس دھرتی کی نئی تاریخ رقم کرے گی اور اس کی دلیرانہ شناخت کا چہرہ بنے گی۔انہوں  نے  کہا کہ  اب سندہ کا چہرہ تشدد زدہ عورت کے بجائے اس آزاد اور خود مختیار عورت کا چہرہ ہوگا ،سندھ کی شناخت عورت ہوگی جو دنیا کی تمام آزاد عورتوں کے ساتھہ شانہ بہ خانہ کھڑی ہوگی۔

اے پی پی /اطہراللہ/حامد