پشاور، 8مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے آج پشاور کے اتوار بازار کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ بازار میں پلاسٹک بیگز کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، متعلقہ حکام ہر صورت اتوار بازار کی صفائی ممکن بنائے۔
معاون خصوصی نے آج اتوار بازار کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا، وہ وہاں پر موجود ریڑھی بانوں، دکانداروں اور گاہکوں سے ملے جہاں عوام نے معاون بلدیات کو بازار میں کیچڑ سے متعلق شکایت کی۔
کامران بنگش نے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف توجہ دلائیں اور میں پہلے عوام پھر آرام وژن کے تحت ہر روز حاضر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیس بُک اور ٹویٹر نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، سرسبز پختونخوا کے بعد پاک صاف پختونخوا بنا رہے ہیں۔
اے پی پی /صائمہ حیات/حامد











