سکھر،09مارچ (اے پی پی ):سانحہ گولیمار کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے جاں بحق 7 افراد کی پولیس ہیڈکواٹر شکار پور میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تمام افراد کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جارہا ہے۔اجتماعی نمازہ جنازہ میں اہلخانہ سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماعی نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، جاں بحق ہونیوالوں کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان منچر شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
علائقے میں سوگ کا سماں ہے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ علاقہ میںکاروبار کو بند رکھا گیا ہے۔ واضع رہے 4 روز قبل کراچی کے میں رہائشی عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن مین شکارپور کے ایک ہی خااندان کے 7 افراد بھی شامل تھے
جاں بحق سات افراد میں میاں بیوی اور پانچ بیٹے بیٹیاں۔ 62 سالا محمد علی،52 سالا بیوی زبیدہ،30سالا بیٹا سہیل ،25 سالا بیٹا طارق،18 سالا بیٹی ثمیرا۔16 سالاجڑوا بہنین قائنات اور اقرا شامل ہیں۔
وی این ایس سکھر











