لاہور10 مارچ (اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان مسلم لیگ(ن)اورپیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے
ملاقات کی۔مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اراکین اسمبلی نے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گےہم آپ کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ لیکر چلیں گےعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گےآپ کو ساتھ لے کرچلیں گےآپ کو عزت و احترام دیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اس ملک کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں تحریک انصاف کی حکومت نے انتہائی مشکل وقت میں حکومت سنبھالی ماضی کے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں تبدیلی آرہی ہے اور آکررہے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔آپ میرے لئے قابل احترام ہیں،آپ کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں نشاط احمد ڈاھا،غیاث الدین،چوہدری اشرف علی،فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان،محمد ارشد،اظہر عباس اوریونس علی انصاری شامل تھے۔
وی این ایس لاہور











