یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے جامعات میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو مستحکم بنانا ہے: گورنر خیبر پختونخوا

242

پشاور،10مارچ (اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم یونیورسٹیوں میں مالی نظم و ضبط، اکیڈیمیک سرگرمیوں کی بہتری کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ اس ترمیم کا مقصد یونیورسٹیوں کے اندر میرٹ اور شفافیت کے نظام کو مستحکم بنانا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ایک اجلاس کی گورنر ہاوس پشاور میں صدارت کررہے تھے جہاں انکو محکمہ کی جانب سے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں ترامیم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ میں گورنر کو ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے بارے بتایا گیا کہ ہر یونیورسٹی امتحانات کے پیپر دوسری یونیورسٹی سے چیک کرائے گی، انتظامی افسران کو مس کنڈکٹ، نا اہلیت، کرپشن یا غیر اخلاقی سرگرمیوں پر گورنر/چانسلر خود ہٹانے یا سزا دے سکیں گے اور یونیورسٹیوں میں خزانچی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا جس پر

گورنر خیبر پختونخوا نے یونیورسٹیز ایکٹ میں طلبا پر مالی بوجھ کم کرنے، ڈریس کوڈ لازمی، سیکریسی سیکشن میں اچھی شہرت کے سٹاف کی تعیناتی، وائس چانسلرز کے پیشہ ورانہ فرائض کے اختیارات کو مستحکم کرنے اور پیپر چیکنگ میں شفافیت لانے اور اقربا پروری کے خاتمہ کے لئے ترامیم کرنے کی ہدایت جاری کیں اور کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں سے نوجوان قیادت پیدا ہوتی ہے اور اس سلسلے میں لاپرواہی کی گنجائش ہی نہیں ہے۔

 اےپی پی/صائمہ حیات/فاروق