سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار شہر میں موسلادھار بارشوں کے باوجود پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی تکمیل میں سب سے آگے رہے۔

128

پشاور، 12 مارچ(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس پشاور  کے باوجود ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔

 ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک وسیم احمد خلیل نے شدید بارشوں کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کو ہدایت جاری کی تھیں کہ خود کو بارش سے بچانے کیلئے چھتریوں اور سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے مہیا کی جانیوالی رین کوٹس کا سہارا لیکر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں اور خصوصی طور پر موٹر سائیکل سواروں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شدید بارشوں کے باعث سڑک کے بیچ بند ہونیوالی گاڑیوں کو بھی نکالا اسی طرح مختلف اشاروں پر رکنے والے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو آہستہ ڈرائیونگ کرنیکی تلقین کی اور جامع حکمت عملی کا نمونہ پیش کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا تاکہ بارش کے دوران سڑک پر پھسلنے کے باعث کسی بھی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔

اےپی پی/صائمہ حیات/فاروق