ایس ایس پی سکھر کا آئسولیشن یونٹ کا دورہ کیا، سیکورٹی امور کی نگرانی کی

246

سکھر، 14مارچ(اے پی پی):ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے بچاو  کیلئے قائم آئسولیشن یونٹ لیبر کالونی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس کےمطابق ایس ایس پی سکھرنے زائرین کے دستاویزی چھان بین کے عمل سے آئسولیشن منتقلی کی ازخود نگرانی کی اور موجود اسٹاف کو ہدایات جاری کیں،انہوں نے تعینات افسران و اہلکاروں کو کرونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام تعینات اہلکار کرونا وائرس سے بچاو  کیلئے دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں ، پولیس کی جانب سے تمام تعینات افسران و اہلکاروں کو ماسک اور سینیٹائزر سمیت کٹ مہیا کردیے گئے تاکہ کرونا سے مکمل بچا جا سکے اور بہتر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے جاسکیں ، انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سائیٹ ایریا کے علاقے لیبر کالونی قائم ائسولیشن سینٹر میں ایران سے آئے ہوئے زائرین کی اسکریننگ اور مکمل ٹیسٹ کیے جائے گیں، سکھر پولیس کی جانب سے لیبر کالونی کو تمام اطراف سے بند کیا گیا ہے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کو یہاں سے دور رکھا جا سکے، اور کرونا سے بچاو  کے اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

اے پی پی /اطہراللہ/حامد