سی سی پی او پشاور  محمد علی گنڈا پور کا ڈی سی آفس میں قائم کرونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ

218

پشاور، 23مارچ(اے پی پی): کمشنر پشاور ڈویژن امجد علی خان اور چیف کیپیٹل سٹی پولیس محمد علی گنڈا پور نے آج ڈی سی آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر Covid-19 کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے افسران کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر Covid-19  میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے بارے میں جاری اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر Covid-19 میں جدید آن لائن ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس میپنگ کے زریعے فوری ریسپانس کے زریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر Covid-19 میں ضلعی انتظامیہ، آرمی، محکمہ صحت اور پولیس کے افسران 24/7 ڈیوٹیاں سے رہے ہیں۔

کمشنر پشاور اور چیف کیپیٹل سٹی پولیس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جدید ٹیکنالوجی اور فوری ریسپانس پر افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

وی این ایس،  پشاور

Download Video