بلوچستان میں دو ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاون، پبلک و نجی دفاتر بند رہیں گے

111

کوئٹہ، 24 مارچ (اے پی پی):محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کردیا ۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے دوہفتوں کیلئے صوبے بھر میں شہریوں کی نقل وحرکت، مذہبی و سماجی تقریبات پر پابندی عائد اور تمام پبلک ونجی دفاتر بندرکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کردیں ہیں  جس کے تحت کوئٹہ اور صوبے بھر میں شہریوں کی کسی بھی قسم کی نقل وحرکت مذہبی و سماجی سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ تمام پبلک ونجی دفاتر بھی دو ہفتوں کیلئے بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق یہ احکامات آج 24 مارچ 12 بجے سے 7 اپریل بجے تک نافذ العمل رہیں گے –

اے پی پی /کوئٹہ/حامد