کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 11 ارب روپے، 10 ہزار ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے:سردار عثمان بزدار

172

لاہور، 24 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کے لیے 11 ارب روپے، 10 ہزار ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ  تمام ضروری  آلات کی خریداری  کی  بھی  ہدایات کر دی  ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے   کہا کہ صوبے  میں کرفیو نہیں لگایا، عوام کو نقل و حمل  کی اجازت دی گئی ہے ہے مجھ سمیت تمام کابینہ  ایک ماہ کی تنخواہ کرونا فنڈ میں دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں اس سے لڑ کے ہرانا ہے سیکشن 245کے تحت فوج کی خدمات بھی حاصل کی ہیں، صوبائی کابینہ نے ڈاکٹر اسامہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت المال کو فوری فنڈ ریلیز  کرنے کا کہا ہے جبکہ وزیراعظم معاشی پیکیج کا اعلان کریں گے، موجودہ وقت میں غریب آدمی کا بھی خیال کرنا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن بھی نو ماہ کے لیے ملتوی کر رہے ہیں جبکہ سکولوں میں چھٹیوں کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے، پرائیوٹ سکول آدھی فیس وصول کریں۔انہوں نے  کہا کہ  بلوچستان کو ایک ارب روپے دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔

اے پی پی /لاہور/حامد