لاہور: وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے 700 سے زائد نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا

246

لاہور،29 مارچ(اے پی پی): وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے علامہ اقبال ٹاون میں 700 سے زائد نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔غریبوں میں آٹا، گھی، چینی، دالیں اور دیگر ضروریات زندگی تقسیم کی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن ضروری تھا،لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب افراد کی مدد ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں غریبوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، لاک ڈاؤن سے متاثرہ نادار افراد کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین