سکھر،یکم اپریل (اے پی پی) :سکھربلڈ بینک ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے مشتبہ مریض کو گمبٹ منتقل کر دیا گیا، نیو پنڈ کا رہائشی اعجاز احمد جھلسنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھا، ہسپتال زرائع کیمطابق گذشتہ شب اسے سکھر بلڈ بنک ہسپتال میں داخل کیاگیا تھا جہاں اس میں کورونا کی علامات پائی گئی تھیں، اسپتال انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ سے رابطے کے بعد مشتبہ شخص کو ایمبولینس کے ذریعے گمبٹ اسپتال منتقل کیا جبکہ بلڈ بینک ہسپتال کو اسٹرلائیزیشن کے لیے 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
سکھر بلڈ بنک ہسپتال کی اسٹرلائیزیشن کے کے بعد 15 روز تک اوپی ڈی اور نائٹ شفت بند رہے گی۔
اے پی پی /اطہراللہ/حامد