نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے انتظامی امور کے لیے دفاتر کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا

106

اسلام آباد،02 اپریل(اے پی پی ): نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے انتظامی امور کے لیے دفاتر کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا ہے صوبائی حکومتیں وفاقی دارالحکومت کی طرز پر ان لائن کلاسز کی تیاری،یوٹیلٹی بلز اور فیسوں کی وصولی کے لیے اداروں کے دفاتر کھولنے کی اجازت دیں۔

مرکزی صدر نیپس چوہدری عبید اللہ کا   کہنا ہے کہ ساف کو تنخوائیں اداکرنے  اور فیسیں وصول کرنے کے لیے ایڈمن دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اے پی پی / ضیا/ریحانہ