لاہور،03 اپریل (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور شہراورگردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جا ئزہ لیا ۔
وزیراعلیٰ نے فضائی دورے کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند مارکیٹوں اورکمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےحکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس،پاک فوج اوررینجرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ۔
سردار عثمان بزدارنے کہا کہ عوام کی صحت جان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔عوام گھروں میں رہے گی تو کوروناوائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات پرعملدرآمدکرنے پر لاہورسمیت پنجاب کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پولیس،پاک فوج اوررینجرزمیں مثالی کردارادا کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے،مختلف شہروں کے دورے کرکے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔پنجاب کے شہریوں کو کورونا سے بچانا میرا مشن ہے۔کورونا وائرس کی وباء کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں پر عملدرآمدکرنے پر ٹرانسپورٹر اورتاجربرادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اےپی پی /لاہور/نورین











