رحیم یار خان ، 04 اپریل(اے پی پی ): ٹدی دل کی نئی نسل نے ایک بار پھر ضلع راجن پور تحصیل روجھان کے صحرائی علاقوں سے میدانی علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان کسان اتحاد کے مطابق گندم کے دانوں میں ٹڈی دل کے بچوں کو پایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی یہ نسل اگر تھوڑی سے مزید بڑی ہو گئی اور اس کے مکمل پر نکل آئے تو وہ تیزی سے بہت سارے علاقوں اور اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے ۔
انہوں نے اپیل کی کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر ٹڈی دل کی تلفی مہم کو مربوط، منظم اور وسیع کرے۔
اے پی پی /رحیم یار خان/ھامد











