احساس کیش ایمرجنسی پروگرام حکومت کے عملی اقدامات کا ثبوت ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

183

اسلام آباد ،11اپریل (اے پی پی )؛معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نےکہا ہے کہ کمزور اور پسماندہ طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام حکومت کے عملی اقدامات کا ثبوت ہے۔ مشکل وقت میں ریاست نے کمزور طبقوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

 ہفتہ  کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے ،احساس کے جذبے سے ہی فلاحی ریاست کی تشکیل ممکن ہے جبکہ اسلام  نے بھی میں انسانی حقوق اور کمزور طبقوں سے ہمدردی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے بتایا کہ پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی کفالت ہو گی، 8لاکھ 15ہزار سے زائد خاندانوں کو امداد مل چکی ہے جبکہ  اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہےتا  کہ نئے پاکستان میں اشتہار بازی کے بجائے حق داروں کو حق دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  مٹھی بھر عناصر مشکل وقت میں ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں جبکہ  مخیر حضرات امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، مستحقین کو امداد کی  وصولی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے آگاہ کیا  کہ  اسلام آباد میں امداد وصولی کیلئے 27سینٹر بنائے گئے ہیں۔

اے پی پی/ ناہید /ریحانہ