سکھر،12اپریل(اے پی پی ): سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی کٹس شہر کے مختلف اسپتالوںمیں مفت فراہم کی گئیں۔ سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن، غلام مصطفی پھلپوٹو و دیگر نے ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکٹر تسلیم، سکھر بلڈ بینک اسپتال کے عبدالجبار، محمد کاشف و دیگر کو حفاظتی کٹس فراہم کیں۔
اے پی پی/ سکھر/ریحانہ











