اسلام آباد ، 16 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وباءسے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکارہے، بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔ علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے، ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کوایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
اے پی پی /ڈیسک /قرۃالعین











