سکھر ؛ جمعہ کے روز لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد، لوگوں نے نماز ظہر گھروں میں ادا کی

142

سکھر،17 اپریل (اے پی پی): سکھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جمعہ کے روز لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا،لوگوں نے نماز ظہر گھروں میں ادا کی، سندھ حکومتی اعلان کے مطابق جمعہ کے روز 12بجے سے 3 بجے تک بالخصوص سختی کی گئی اور مکمل طور پر لاک ڈاون پر عمل کرایا گیا، شہر بھر میں مساجد بند رہیں جہاں پولیس و رینجرز تعینات رہی، شہر کی شاہراہوں پر پولیس رینجرزاور قانون نافذ کرنے والوں کا گشت جار ی رہا اور  سٹرکوں پر سے ٹریفک بھی  غائب تھی۔

اے پی پی /اطہراللہ/نورین