اسلام آباد،17 اپریل (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب، شمالی بلوچستان ،بالائی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا تاہم بلوچستان ، بالائی سندھ ، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی اور چھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔
اے پی پی/سدرہ/حامد











