عبدالباری اور کے پی کے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی دلیرانہ اور مجاہدانہ خدمات کے اعتراف میں دونوں شخصیات کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر پشاور چیمبر محمد عاطف حلیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالباری نے سندھ اور تیمور سلیم جھگڑا نے خیبر پختونخواہ میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائین پر پر رہ کر عوام کی بے مثال خدمت کی ہے اور انکی اس ہمت اور دلیرانہ خدمت کو کے پی چیمبر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
صدر پشاور چیمبر محمد عاطف حلیم نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو سلام پیش کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر روزانہ کی بنیاد پر مختلف طبی مراکز کے وزٹس کرتے اور انکے مسائل کو حل کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ تاجر برادری کے ساتھ بھی بیٹھ کر انکے مسائل کو سنتے اور اسکے حل کے لیے کوشش کرتے ہیں جو کی واقعی ہمت اور جرات کی بات ہے۔
پشاور،21اپریل(اے پی پی): خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انڈس ہسپتال کراچی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹراے پی پی /صائمہ حیا ت /ریحانہ











