پنڈی بھٹیاں،08 مئی (اے پی پی ):ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی سردار نعیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا، ملزم عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم سے لوٹے ہوئے ستر ہزار روپے، زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کیا گیا۔