اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کا خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، کرونا کنٹرول سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا

173

پشاور، 8مئی(اے پی پی): اسپیکر خیبرپختونخوا  اسمبلی مشتاق احمد غنی نے جمعہ   کو  خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کرونا کنٹرول سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورہ کے موقع پر اسپیکر اسمبلی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر نے کورونا سے متعلق انتظامات اور صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور انکو 55 بستروں پر مشتمل آئسولیشن یونٹ اور 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن پرائیویٹ رومز جو کہ ہسپتال کے سٹاف کے لئے مختص  کیے گئے ہیں اس کے بارے میں بتایا جبکہ اسپیکر نے 24 گھنٹےایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں سہولیات فراہم کرنے والی خصوصی او۔پی۔ڈی اور ٹرائیچ سکریننگ سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر اسپیکر نے ہسپتال انتظامیہ ،دیگر عملے اور مریضوں کو دی جانی والی سہولیات کو سراہا اور کورونا کے خلاف کام کرنے والےہراول دستے کو خراج تحسین پیش کیا۔

 وی این ایس ،پشاور