تھرپارکر،09مئی(اے پی پی):ضلع ہیڈکوارٹر مٹھی میں میونسپل کمیٹی چیئرمین ڈاکٹر منوج کمار ملانی کی جانب سے شہر بھر میں کرونا اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے سپرے مہم شروع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے میونسپل چیئرمیں ڈاکٹر منوج کمار ملانی کا کہنا تھا کہ شہر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے سینیٹائیز گیٹ لگانے کے بعد سپرے مہم شروع کی گئی ہے،شہر کے تمام محلوں میں سپرے کیا جائے گا۔سپرے سے کرونا وائرس سے تحفظ کے ساتھ ساتھ مچھروں کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اے پی پی/کریم ڈنو راہموں/قرۃ العین











