کوٹلی،12مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے منگل کو ضلع کوٹلی کا دورہ کیا اور ہولاڑ کے مقام پر انٹری پوائنٹس انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے فرنٹ ڈیسک اور اوورسیز ڈیسک کا جائزہ لیتے ہوۓ کہا کہ آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر سختی کے اثرات نظر آ رہے ہیں ،اگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو لاک ڈاون میں نرمی واپس لے لیں گے ،انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔کرونا وباء سے نمٹنے کیلیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے طبی عملے ،پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار وں سے ملاقات بھی کی اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔











