پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،ناقص خوراک فروخت کرنے پر 35 فوڈ پوائنٹس کوایک لاکھ 69 ہزار روپے کے جرمانے

141

ملتان، 15 مئی(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص خوراک فروخت کرنیوالوں کیخلاف  کارروائیاں جاری ہیں  جس دوران سنیکس یونٹ، آئس فیکٹری، ملک شاپس،کریانہ سٹورز اور سوئیٹس شاپس کی چیکنگ کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق دورانِ کاروائی 1245 لیٹر مشروبات، 424 لیٹر ناقص دودھ، 120 کلو آٹا اور 80 کلو ملاوٹی سرخ مرچ تلف کیا گیا جبکہ ناقص انتظامات پر 35 فوڈ پوائنٹس کو 169,000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

عرفان میمن نے اس موقع پر عوام سے اپیل کہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھر کے بنے کھانے کو ترجیح دیں۔

اے پی پی/ ملتان /حامد