صوبائی وزیر ہاوسنگ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر امجد علی نے حفاظتی تدابیر اختیار کرکے کورونا کو شکست دیدی

141

پشاور، 15مئی(اے پی پی): صوبائی وزیر ہاوسنگ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر امجد علی نے حفاظتی تدابیر اختیار کرکے کورونا کو شکست دیدی

ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کورونا ٹیسٹ نیگٹیو آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رب کے فضل سے اب میں بلکل ٹھیک ہوں، آپ سب لوگوں کی دعاؤں سے صحت یابی ملی ہے۔  انکا کہنا تھا کہ 12 دن تک خود کو ائسولیشن میں رکھا ہوا تھا اور اس دوران تمام تر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا۔

ڈاکٹر امجد علی نے اس موقع پر تمام سیاسی لوگوں و عام عوام کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ اس وباء کو پوری دنیا سے ختم کرے اور اس وباء سے تمام تر لوگوں کو محفوظ بنائے۔

اے پی پی/صائمہ حیات/حامد