عارف والا،16مئی(اے پی پی):سکردو کے علاقہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان جاوید یوسف کی نماز جنازہ آبائی گاؤں 82/ ای بی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شہید 24 سالہ جاوید یوسف کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا،اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چو بند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
شہید کے والد محمد یوسف نے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، وطن کی مٹی کی خاطر میں اپنے دوسرے بیٹے بھی قربان کرنے کو تیار ہوں ۔
وی این ایس، عارف والا











