کرونا وائرس سے متعلق عوام میں  شعور بیدار کرنا علماء کرام کی بھی ذمہ داری ہے:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان

133

 

مظفر آباد،24مئی(اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق عوام میں  شعور بیدار کرنا علماء کرام کی بھی ذمہ داری ہے،اگر بازار کھل سکتے ہیں ، فیکٹریاں کھل سکتی ہیں تو مساجد کیوں نہیں۔

عید الفطر کے موقع پر یہاں مرکزی عیدگاہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمیں وہ طریق اختیار کرنا ہے جو اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے، شرعی معاملات علماء تک چھوڑ دئے جائیں ، یہ وزراء کا کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ روئیت چاند کے معاملہ میں مداخلت فی الدین کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیر میں9 ماہ سے جو ہو رہاہے، وہ انسانی تاریخ کا المیہ ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کہا کہ کشمیر میں9 ماہ سے لاک ڈاؤن ہے، یہاں ایک ماہ میں لوگوں کی چیخیں نکل گئیں ، کیا وہ انسان نہیں۔

وی این ایس ، اسلام آباد