بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری،قطر سے 249 مسافر ملتان پہنچ گئے

161

 

ملتان،27مئی(اے پی پی):بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، قطر کے دارالحکومت دوحہ سے آنیوالی پرواز کے ذریعے 249 مسافر ملتان پہنچ گئے۔

سب رجسٹرار سٹی کامران بخاری نے ملتان ائرپورٹ پر مسافروں کا خیر مقدم کیا اور 222 مسافروں کو لیبر کملیکس قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے قرنطینہ سنٹر جانیوالے مسافروں کا استقبال کیا ،27 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا،ہوٹل منتقل ہونے والے تمام مسافر اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے۔

قرنطینہ سنٹر منتقل ہونیوالے مسافروں کو خوراک اور تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔