ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عید کی چھٹیوں میں بھی شہر کی صفائی میں مصروف

150

 

ملتان، 27مئی(اے پی پی):عید کی چھٹیوں کے باوجود ملتان شہر میں صفائی ستھرائی زوروں پر جاری ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز گزشتہ4 دنوں سے شاہراہوں کی صفائی میں مصروف عمل ہیں۔

کمپنی کا تمام آپریشنل سٹاف شفٹوں میں تعینات اور تمام ڈمپرز،لوڈر،کمپیکٹرز اور واٹر باوزر آن روڈ ہیں جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ کا سٹاف بھی حاضر خدمت ہے اور شہر کی مرکزی شاہراہوں سے دھول،مٹی اور کنکر تک سمیٹ لئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر صفائی کی مانیٹرنگ میں مصروف عمل ہیں اور

بوسن روڈ، ائر پورٹ روڈ،  خانیوال روڈ نشتر روڈ اور گھنٹہ گھر چوک چمکا دئے گئے ہیں۔