پشین یکم جون( اے پی پی) صوبائ وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیےمتاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں ٹڈی دل سے متاثرہ مختلف علاقوں نگاندہ ,شرنہ, نداقلعہ ,ملکیار ,کمالزئی اور دامان کے علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے پشین میں اس قدرتی آفت کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ بھی لیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے میڈیا کے نمائندوں اور زمینداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل اور کرونا دونوں قدرتی آفات ہیں جن کےخاتمے کےلیے بلوچستان حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی مائند ہے ہم زمینداروں کو ٹڈی دل کی آفت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا حکومت بلوچستان نے 10کروڑ روپے ریلیز کئے ہیں اور مزید 30 کروڑ روپے ریلیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس سپرے کرنے کے لیے دوائ کی کمی ہے جیسے ہی ہمیں دوائ مل جاۓ گی ہم تمام متاثرہ علاقوں میں اسپرے شروع کر دینگے انہوں نے کہا کہ جن بالائ علاقوں میں چھوٹی گاڑیاں نہیں جا سکتیں وہاں ہم فور بائی فور گاڑیوں کی مدد سے اسپرے کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے باعث مختلف علاقے متاثرہوئے ہیں اورمختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے اسپرے کیا جا رہا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیض اللہ شاہ ,اسسٹنٹ کمشنر حصرت ولی کاکڑ اور علاقے کے زمیندار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔











