سکھر :صرافہ ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر و دیگر کے ایصال ثواب کلئے قرآن و فاتحہ خوانی

197

 

سکھر،یکم جون (اے پی پی ):سکھر اسمال ٹریڈرز کے سینئر رہنما و صرافہ ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر مرحوم حاجی شریف خان و صرافہ بازار کے دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز و صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی جانب سے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

 قرآن خوانی و فاتحہ خوانی میں میں سکھر اسمال ٹریڈرز و صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنماوں حاجی غلام شبیر بھٹو، حاجی منظور بھٹو سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

معروف مذہبی رہنما مفتی محمد چمن زمان قادری نے فاتحہ خوانی کراتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔