سانحہ بروری میں تین لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا: ایڈیشنل آئی جی عبدالرزاق چیمہ

132

کوئٹہ 01 جون (اے پی پی): ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بروری میں تین لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ سانحہ بروری واقعہ کی ہم نے جی آئی ٹی کی درخواست کی جو صوبائی حکومت نے بنائی اس وقت جی آئی ٹی تفشیش کررہی ہے۔ واقعہ کی مزید تفتیش کیلئے پولیس کی 3 ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ واقعہ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کئے ہیں جبکہ دو ملزمان کا چارروزہ ریمانڈ حاصل کیا ہیں ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی شناخت کیا جارہا ہیں ہماری کوشش ہے یہ اس سانحہ میں جتنے بھی لوگ ہے ان سب کو گرفتار کیا جائے گا۔

وی این ایس، کوئٹہ