ملتان،02جون(اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان قمر زمان قیصر انی نے نو نمبر چو ک کی تز ین و آرائش کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چو کوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنا نا ادارے کا مشن ہے، نو نمبر چو ک کی از سر نو تعمیر کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گر ین بیلٹس اور چوکوں کو خوبصورت بنانا ترجیہات میں شا مل ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پارکوں اور گرین بیلٹس کو بہتر کر رہے ہیں اور گرین بیلٹس اور چوکوں پر شجر کاری کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر،ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر غلام نبی اور اسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حا فظ اسامہ بھی موجود تھے۔











